Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برسلز میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برسلز میں فرسٹ نیوکلیئر انرجی سمٹ کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

 وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برسلز میں آئی اے ای اے کے ڈی جی رافیل ماریانو سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے نیوکلیٹ ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے حوالے سے آئی اے ای اے کے کردار کو سراہا جب کہ فرسٹ نیوکلیئر انرجی سبمٹ کے انعقاد پر بھی آئی اے ای اے کی تعریف کی ۔

اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی اے ای اے کے بانی رکن کے طور پر ادارے کی سرگرمیوں کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزیر خارجہ نے آئی اے ای اے کی طرف سے پاکستان کے لیے تکنیکی تعاون کا بھی ذکر کیا۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نیوکلیئر توانائی کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں اور بینکس کو نیوکلیئر انرجی پروجیکٹس کے لیے اعانت فراہم کرنی چاہیے۔

دوسری جانب ڈی جی آئی اے ای اے نے اپنے ادارے کے ساتھ پاکستان کے اشتراکی کار کو سراہا۔ رافیل ماریانو کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اپنی مہارت اور تجربات شیئر کرنے کے حوالے سے پاکستان کا ایشیا میں اہم کردار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی اذرباجان کے ہم منصب بہراموف جیہون سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں