پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نظر آنے والی شخصیات کی زندگی بہت فیک ہوتی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو نظر آرہا ہے، اس پر آنکھیں بند کرکے یقین نہ کیا جائے۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ میری چھٹی والے دن میں بیڈ پر ہی پڑی رہتی ہوں، میرا اٹھنے کا دل نہیں کرتا تو میں سب کو یہ کہنا چاہتی ہوں کہ سوشل میڈیا وہ نہیں ہے جو آپ سب دیکھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھی میری تصاویر کے حوالے سے کافی پیغامات آرہے ہوتے ہیں، کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ میں نے ایک یا دو ہفتے پہلے تصویر بنائی ہوتی ہے اور وہ میں کسی بھی دن انسٹاگرام پر پوسٹ کردیتی ہوں، کسی کو کیا پتا کہ کیا چل رہا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا کہ سوشل میڈیا وہ قطعاً نہیں ہے جو ہم سمجھتے ہیں، یہ ابھی کا سچ بالکل نہیں ہے، جو لوگ ہمیں اپنے گھروں میں بیٹھ کر دیکھ رہے ہوتے ہیں وہ اسے منفی طور پر بھی لیتے ہیں، لوگ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ان کی زندگی کتنے مزے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ زندگی کو انجوائے بھی کررہے ہوتے ہیں لیکن جو چیز ہم سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر دکھا رہے ہوتے ہیں ویسا کچھ نہیں ہوتا۔
View this post on Instagram




















