محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جہلم، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی، اٹک، مری، گلیات اور گردو نواح میں مزید بارش کی پیشگوئی ہے، لاہور میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔




















