پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ میں یک طرفہ محبت پر یقین نہیں رکھتی بلکہ یہ انسان کو ہونی بھی نہیں چاہیے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ میں یک طرفہ محبت پر یقین نہیں رکھتی، میرا خیال ہے کہ یک طرفہ محبت انسان کو ہونی بھی نہیں چاہیے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ لیکن ہمارے ہاں ہر دوسرے نوجوان کو یک طرفہ محبت ہو جاتی ہے، یک طرفہ محبت سے جتنی جلدی جان چھڑوا لی جائے اتنا ہی اچھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لازمی نہیں کہ زندگی میں محبت ایک ہی مرتبہ ہو، انسان کو ایک سے زائد مرتبہ بھی محبت ہو سکتی ہے۔
سنیتا مارشل نے بتایا کہ مجھے آج تک محسوس ہی نہیں ہوا کہ میں نے کیریئر کے عروج پر شادی کی ہے کیونکہ حسن میری محبت تھے اور اپنی محبت کو پا لینے کے بعد ان کیلئے میری محبت اور بھی بڑھ گئی ہے۔
View this post on Instagram




















