Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور افواج پاکستان کے سربراہان کی قوم کو مبارکباد

جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور افواج پاکستان کے سربراہان نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 84ویں یوم پاکستان   کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ امید افزا اور یادگار دن برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم کاوشوں کی یاد دلاتا ہے کہ کیسے عظیم قائدین نے نئے وطن کی جدو جہد کی۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا یہ تاریخی دن ہمیں ان عظیم قربانیوں اور کردار کی بھی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان کی راہ میں ادا کیں۔آج بھارت  کے خصوصاً مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں پر جاری مظالم ہمیں احساس دلاتے ہیں کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم ہر روز اپنی آزادی کی قدر اور اس کا احترام کرتے ہیں، مسلح افواج ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع، خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں