Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے کوہاٹ زون کی بڑی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف ایک ہی دن میں 11 مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں کی گی جس کے نتیجے میں 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کوہاٹ زون کے چھاپوں کے نتیجے میں 7 مقدمات اور 4 انکوائریاں درج کی گئی ہیں۔ گرفتار ملزمان میں راشد محمود، قاصد خان، تیمور، سلمان، رحمت اللہ اور شہزاد گل شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو کوہاٹ، ڈی آئی خان اور بنوں کی مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان ڈائریکٹ لائن اور میٹر کی ٹمپرنگ سے بجلی چوری کر رہے تھے۔ میٹر کی ٹمپرنگ سے مذکورہ دکانوں پر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ پیسکو حکام نے زیر استعمال میٹروں کو قبضے میں لے لیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران پیسکو حکام نے تمام غیر قانونی کنکشنز منسوخ کر دیا گیا۔ غیر قانونی بجلی کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی کیبل اوردیگر سامان کو بھی ضبط کر لیا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغازکر دیا گیا۔ دیگرملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق پیسکو کی ٹیکنیکل رپورٹ کی روشنی میں درج کردہ انکوائریوں پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں