Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹ کے وسط مدتی انتخابات کا معاملہ، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد: سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو اپریل کو سینیٹ انتخابات سے متعلق منظوری لی جائے گی، قومی اسمبلی ہال کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھجوا دی ہے، وزیراعظم ہاؤس اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجیں گے جب کہ صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یکم اپریل کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا مقصد دواپریل کے سینیٹ الیکشن کے لئے ارکان کی تعداد ایک روز قبل پوری کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں