Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرویز الہٰی کیخلاف جعلی بھرتیوں کےکیس کی سماعت آج ہوگی

پرویز الہٰی اور دیگر کیخلاف پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کےکیس کی سماعت آج ہوگی۔

عدالت نے  پراسیکیوشن سے ملزمان کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کر رکھے ہیں، عدالت نے چوہدری پروہز الہی کو پیش نہ کرنے پر جیل سپرینڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کررکھا ہے۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھتہ سماعت کریں گے، چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے  رانا سعید ران ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کر رکھے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کا بھرتی کے عمل میں کوئی کردار نہیں تھا، پرویز الہٰی کیخلاف رشوت اور جعل سازی کے کوئی شواہد ریمانڈ پر موجود نہیں، پراسیکیوشن نے پرویز الہٰی سے جعلی رشوت ریکوری رپورٹ بنائی، الزام ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے پرویز الٰہی کی زیر صدرات فیل اُمیدواروں کی بھرتی کی منظوری دی۔

پرویز الہٰی سلیکشن کمیٹی کے ممبر تھے، پرویز الہٰی نے پاس اُمیدواروں کی بھرتی کی منظوری دی جبکہ پرویز الہٰی اور دیگر کیخلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں