Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے علاقے سمن آباد سے اغوا ہونے والے دونوں بچے بازیاب

کراچی کے علاقے سمن آباد سے اغوا ہونے والے دو بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا، دونوں بچوں کو ایس ایس پی سینٹرل آفس پہنچایا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سمن آباد کےعلاقے سے اسکول وین سے اغوا ہونے والے دونوں بچے گھر پہنچ گئے۔ بازیاب ہونے والے بچوں کو رکشہ ڈرائیور گھر لے کر پہنچا۔

نہ معلوم ملزمان بچوں کو ناگن کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سمن آباد تھانے میں والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کاشف احمد نیازی نے بتایا کہ میں پرائیوٹ کام کرتا ہوں، 7بجکر20منٹ پر میرے بچے معمول کے مطابق اسکول وین میں سوار ہوئے۔ ڈرائیورمحمد فضل کے ہمراہ گلشن چورنگی اسکول جارہے تھے کہ اندرونی گلی کوہ نورکے قریب اسکول وین کو 2 نامعلوم اشخاص نے روکا۔

بچوں کے والد نے بتایا کہ ملزمان نے پہلے ڈرائیور کا موبائل فون چھین لیا، میرے دونوں بچوں 8عبداللہ اور 6ابراہیم کو اسکول وین سے اتارا۔  ملزمان کارسلورکلرکی گاڑی میں سوار تھے۔ ملزمان گاڑی میں بیٹھا کر میرے بچوں کو اغوا کرکے لے گئے۔ اسکول وین میں اور بھی بچے موجود تھے جن کو نہیں لیکرگئے۔

وین ڈرائیور کے چھینے گئے موبائل فون کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں