Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشیں برسانے والا سسٹم انٹری کے لیے تیار؛ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بارشیں برسانے والے سسٹم سے متعلق نئی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق بلوچستان میں آج بارشوں کے نئے سسٹم کی انٹری ہوگی۔

 مغربی ہواؤں کا سلسلہ 27 مارچ کو ملک کے مغربی حصے میں داخل ہوگا اور 31 مارچ تک ملک کے وسطی و بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

جس سے کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے جبکہ سوات، چترال، مالاکنڈ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل جم کر برسیں گے۔

اس کے علاوہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔