چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے انتہائی اہم اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے خیبرپختونخوا میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس جلسے کا عنوان ہو گا، قیدی 804 کی رہائی، اس جلسے کی تاریخ کا اعلان بھی چند دنوں میں کیا جائے گا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے پارلیمانی لیڈر میاں اسلم اقبال، زولفی بخاری سینیٹ کے امیدوار ہوں گے، سینیٹ الیکشن پر بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بات چیت ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر زولفی بخاری کی اپیل پر فرق پڑا تو علامہ راجہ ناصر سینیٹ کے امیدوار ہوں گے، علامہ راجہ ناصر کے علاوہ تمام امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیں گے، جبکہ خیبرپختونخوا میں فیض الرحمان اور شفقت ایاز بھی سینیٹ کے امیدوار ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر اعظم سواتی ہمارے امیدوار ہوں گے، اعظم سواتی کی اپیل پر فرق پڑنے کی صورت میں نورالحق ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر امیدوار ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈونلڈلو کے بیان پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بات ہوئی، ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ اسد مجید بھی آ کر بیان دیں، ڈونلڈ لو نے کیا الفاظ استعمال کیے تھے، اسد مجید بیان دیں کہ کن الفاظ کا تبادلہ ہوا۔



















