Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میں ایوارڈز کے لیے کام نہیں کرتا، اداکار نعمان اعجاز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ میں ایوارڈز کے لیے کام نہیں کرتا۔

حال ہی میں سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ چادر اوڑھے صوفے پر بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)

اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے شوبز ستاروں کو طنزیہ مبارکباد دی۔

انہوں نے لکھا کہ “جن دوستوں کو ستارہ امتیاز ملا وہ سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، انہیں لگتا ہے کہ ان ایوارڈز دینے والوں کو بھی ستارہ جرات ملنا چاہئے”۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ میں اداکار سے سوال کیا کہ “سر آپ کو ایوارڈ ملا ہے ابھی تک کہ نہیں”؟

جس پر نعمان اعجاز نے جواب دیا کہ “میں ایوارڈز کے لیے کام نہیں کرتا، میں اپنے ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے کام کرتا ہوں، ان کی ایک مسکراہٹ میرے لیے ایوارڈ ہے”۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا تھا۔