اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں28 مارچ تک توسیع کر دی۔
عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیاہے۔
کیسز کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نےکی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی ۔

















