پنجاب میں سینیٹ کے محاذ پر محسن نقوی سمیت پنجاب کے 7 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔
پنجاب کی سات جنرل نشستوں پر بارہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہونے والوں میں پرویز رشید، طلال چوہدری، احد چیمہ اور ناصر محمود شامل ہیں۔
5 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے جس کے بعد 7 جنرل نشستوں پر 7 امیدوار ہی میدان میں رہ گئے تھے۔
جنرل نشست پر ولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ نے کاغذات واپس لے لیے تھے۔
کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری دن ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مصطفی رمدے نے کاغذات نامذدگی واپس لے لیے۔
جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے پانچ اور تحریک انصاف کے دو امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔ سنی اتحاد کونسل کے راجہ ناصر عباس، اور حامد خان ایڈوکیٹ کامیاب ہوئے۔



















