Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا منبہ افغانستان میں ہے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا منبہ افغانستان میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بارڈرکی صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ باوجود ہماری کوششوں کے کابل اس سمت کوئی پیشرفت نہیں کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف آزادانہ آپریٹ کر رہے ہیں، پاک افغان بارڈر ساری دنیا کے روایتی بارڈر سے مختلف ہے، اور موجودہ حالات میں پاکستان کو کابل سے تعاون میسر نہیں ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خوجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان کو تمام بین الاقوامی قوانین اور روایت نافذ کرنا ہوں گے، پاسپورٹ اور ویزہ کے ذریعے سفر کی سہولتیں جاری رکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں