Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، کابینہ نے صحافی سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی۔

سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کے نام انکوائریوں کے باعث ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کانام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی گئی۔

بابراعوان کانام دسمبر 2023 میں القادرٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ نے 22 مخلتف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکلانے کی  منظوری دی جبکہ وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔

متعلقہ خبریں