اپنی شادی کے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے خاموشی توڑ دی ہے۔
اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے 28 مارچ کو سوشل میڈیا پر اداکار سدھارتھ کے ساتھ اپنے رشتے کی صورتحال کو واضح کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی منگنی ہوگئی ہے۔
View this post on Instagram
ادیتی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھیاں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے، “اس نے ہاں کہا! E. N. G. A. G. E. D.”
خیال رہے کہ 27 مارچ کو کئی ذرائع نے یہ خبر دی کہ ادیتی اور سدھارتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جبکہ شادی کی تقریب تلنگانہ کے ایک مندر میں ہوئی۔




















