Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چینی سفارت خانہ

چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور چین کے سفیر سمیت چین سے آئی تحقیقاتی ٹیم کو شانگلہ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی حکام کو چینی باشندوں کی سکیورٹی اور ملک کی مجموعی امن و امان کی صورت حال پر بھی بتایا۔

اب چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

دوست ملک کے سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں