پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزہ مل گیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈٰیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی کہ اُن کو متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزہ سے نواز دیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے گولڈن ویزہ حاصل کرنے کی یاد گار تصویر جاری کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے دبئی میں جو ناقابلِ فراموش یادیں تخلیق کی ہیں، خواہ وہ چھٹیوں کے دوران ہوں یا کام پر وہ دنیا بھر کے کسی بھی دوسرے تجربات سے بے مثال ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دبئی مستقل طور پر ایک تعلق اور ہم آہنگی کا احساس فراہم کرتا ہے، جب بھی یہاں کا وزٹ کیا تو ماحول بالکل اپنے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔
اداکارہ عائزہ خان نے اماراتی حکومت کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے اس شہر کا مسلسل دورہ کرنے کی ایک اور وجہ مل گئی ہے۔
View this post on Instagram




















