Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور ؛ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ اضلاع میں ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پشاور میں 24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چترال میں 12,کالام 10,دیر 9 اور پاڑا چنار میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دیر میں مالم جبہ اور تیمر گرہ 5,دروش 5, چراٹ 6 جبکہ چترال میں 7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان ؛ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

دوسری جانب بلوچستان میں بھی تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر آبر آلود رہے گا تاہم صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، ژوب ، بارکھان ، چمن، پشین اور زیارت میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں