لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایسٹر پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہوگئیں ہیں۔
پنجاب میں پہلی مرتبہ ایسٹرگرانٹ کا اجراء کیا گیا ہے جب کہ مریم نواز 131 سال میں مریم آباد چرچ آنے والی پہلی وزیراعلیٰ پنجاب بن گئیں ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شیخوپورہ میں مسیحی برادری کی بستی پہنچ گئیں، جہاں وزیراعلیٰ نے صفدرآباد میں مسیحی گھرانوں کوایسٹر گرانٹ کا چیک پیش کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مسیحی برادری کومبارکباد دی جب کہ مسیحی خاندان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا پرجوش استقبال کیا۔
مریم نواز نے مسیحی خواتین کو گلے لگا کرمبارکباد دی جب کہ مسیحی خواتین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو دعائیں دیں اور آمد پرشکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مسیحی رہنماؤں کے ساتھ مل کرایسٹر کا کیک بھی کاٹا، مریم نواز قومی زیارت مقدسہ مریم چرچ، مریم آباد بھی گئیں۔
پنجاب بھرمیں 10 ہزارمسیحی خاندانوں کو 5 ہزار فی کس عیدی دی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے چرچ کے احاطے میں بوہڑ کا پودا بھی لگایا۔



















