Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سموسے کھانے کے شوقین افراد کے لئے تشویشناک خبر

سموسے کھانے کے شوقین افراد کے لئے تشویشناک خبر آ گئی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اگر آپ اکثر سموسے یا ایسی ہی دیگر تلی ہوئی اشیا کھانا پسند کرتے ہیں تو یہ عادت آپ کو ایک سنگین دماغی مرض کا شکار بنا سکتی ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ بار بار استعمال کیے جانے والے تیل پر پکے پکوان کھانے سے دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Samosa Recipe: How to make Samosa Recipe at Home | Homemade Samosa Recipe -  Times Food

اس تحقیق میں چوہوں کو اس طرح کے تیل سے تیار کی گئی غذاؤں کا استعمال کرایا گیا۔

چوپوں کو 5 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا، ایک گروپ کو 30 دن تک معمول کی غذا استعمال کرائی گئی جبکہ باقی 4 گروپس کو تیل سے تیار کردہ غذاؤں کا استعمال کرایا گیا۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ پرانے تیل میں دماغ کو نقصان پہنچانے والے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو غذا میں پہنچ جاتے ہیں۔

ان غذاؤں کے استعمال سے چوہوں کے اندر ورم بڑھ گیا، شریانوں کو نقصان پہنچا اور دماغی تنزلی کی رفتار بڑھ گئی۔

Extra Crunchy Beef Samosas Recipe | Little Spice Jar

محققین نے ان چوہوں کے دماغ کو نقصان پہنچنے کی علامات کو بھی دریافت کیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت میں غذا کو تلی ہوئی غذاؤں کے زیادہ استعمال کو متعدد میٹابولک امراض سے منسلک کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ بازاروں اور گھروں میں اکثر کھانا پکانے کے تیل کو مختلف غذائیں تلنے کے لیے بار بار استعمال کیا جاتا ہے۔