Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف نوجوان اداکار موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگئے

معروف نوجوان امریکی اداکار چانس پرڈومو موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 سالہ برطانوی نژاد امریکی اداکار چانس پرڈومو کا موٹر سائیکل حادثے میں انتقال ہوگیا جس کی تصدیق ان کے پبلسٹی کی جانب سے کی گئی۔

حادثے سے متعلق مزید تفصیلات ابھی تک شیئر نہیں کی گئیں تاہم، سی بی ایس نے رپورٹ کیا ہے کہ حادثے میں کوئی اور نقصان نہیں ہوا۔

 

امریکی اداکار چانس پرڈومو موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

 

برطانوی نژاد امریکی سٹار لاس اینجلس میں پیدا ہوئے اور ساؤتھمپٹن میں پلے بڑھے، نیٹ فلکس ڈرامے میں وارلاک ایمبروز اسپیل مین کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پرڈومو نے ایمیزون پرائم کی سپر ہیرو سیریز جنرل وی میں آندرے اینڈرسن کا کردار ادا کیا۔