Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں مالی سال فاٹا اخراجات میں 30 ارب کا اضافہ، وزارت خزانہ کا فوری رقم دینے سے انکار

اسلام آباد: رواں مالی سال فاٹا اخراجات میں 30 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا جب کہ وزارت خزانہ نے فوری رقم ادا کرنے سے انکار کردیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق فاٹا کے لئے بجٹ میں مختص رقم 66 ارب روپے ہے جب کہ ان کے اخراجات 96 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نے آئندہ بجٹ میں فاٹا کیلئے 100 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعظم، وزارت خزانہ، ایف بی آر اور وزارت توانائی  کو ادائیگیوں کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کو نیٹ ہائیڈل، این ایف سی ایوارڈ ، فاٹا اخراجات و دیگر ادائیگیوں میں تاخیر کا سامنا ہے، کے پی حکومت نے وزارت خزانہ سے این ایف سی ایوارڈ کے ڈیفرینشل کلیم میں 27 ارب مانگے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں وزارت توانائی سے 67 ارب روپے فورا فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سے وزیراعلی کے پی کی ملاقات کے دوران ادائیگیوں کی یقین دہانی کے باوجود رقم جاری نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں