پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آتے ہی درسی کتب کا نوٹس لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندرحیات نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے آتے ہی نوٹس لیا تھا درسی کتب کی پرنٹنگ کا عمل 7 کے بجائے 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیاگیا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے تعلیمی سیشن شروع ہونے سے پہلے تمام طلبہ کودرستی کتب کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے کم عرصہ میں 33 فیصد کتب کی پرنٹنگ اور 30 فیصد کی تقسیم کا مرحلہ مکمل کیا۔ کتب کی فراہمی کا پہلا مرحلہ 31 مارچ کو مکمل ہو چکا ،وسرا 20 اپریل اور تیسرا 20 مئی تک مکمل کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 2 کروڑ کتب کی اشاعت ہونی ہے، 75 لاکھ کی اشاعت مکمل ہو چکی ہے۔ اضلاع تک 45 لاکھ کتب پہنچائی جا چکی ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم نے وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال ٹینڈرز میں تاخیر سے مسئلہ پیدا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ذمہ داری سنبھالنے سے قبل ٹینڈرمکمل ہوچکے تھے۔ ٹینڈرز کا عمل 20 فروی تک مکمل ہوا، اشاعت کی تیاری 19 جنوری سے شروع ہوئی۔
22 صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جنوری کو دئیے گئے ٹینڈر6 فروری کو اوپن ہوئے اور اشاعتی اداروں کو پرنٹنگ کا ٹاسک 26 فروری کو دیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر گذشتہ ایک ہفتے میں 4 جائزہ نشستیں ہوئیں۔



















