بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور ان کے کرکٹر شوہر کے ایل راہول کے پہلے بچے کی توقع کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی گئی ہے۔
ایک ڈانس ریئلٹی شو میں اداکار سنیل شیٹی کے حالیہ ریمارکس نے ان کی بیٹی اتھیا کے ایل راہول کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ وہ اپنے پہلے بچے کی آمد کی توقع کر رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ “اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ سنیل نے نانا والی بات کو مذاق اور انتہائی غیر رسمی انداز میں کہا تھا اور ان کے ریمارکس کی سب نے غلط تشریح کی ہے۔”
ذرائع کا کہنا تھا کہ اداکار نے مذاق میں ایک بات کہی تھیں جس پر اب وہ خود بھی بہت حیران ہیں کہ ان کی بات کو سب نے بہت غلط سمجھا اور یہ سب غیر ارادی طور پر ہوا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ کئی لوگوں نے پورا کلپ نہیں دیکھا اور صرف سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل کی بنیاد پر فرض کر رہے ہیں۔ وہ یہ سب دیکھ کر حیران ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت، حمل کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ جب بھی ہو گا وہ خبر کا اعلان کریں گے اور سب کے ساتھ اپنی خوشی بانٹیں گے لیکن ابھی وہ چاہتے ہیں کہ مذاق کو مذاق کے طور پر لیا جائے، نہ کہ سنجیدگی سے۔




















