Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیروز خان کو پسند نہیں کرتا، سب جانتے ہیں وہ کس طرح کے انسان ہیں؛ فائق خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار فائق خان نے کہا ہے کہ میں فیروز خان کو پسند نہیں کرتا، سب جانتے ہیں وہ کس طرح کے انسان ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار فائق خان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں فیروز خان کس طرح کے انسان ہیں، میں انہیں پسند نہیں کرتا اور نہ ہی ان کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں خود کو انڈر ریٹڈ سمجھتا ہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ آج کل انڈسٹری میں ٹیلنٹ کی قدر کے بجائے اقربا پروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ جب بہت کچھ برداشت کرتے ہیں تو پھر بڑا سوچنا اور مزید محنت کرنا شروع کردیتے ہیں اور میں نے بھی ایسا ہی کیا۔

فائق خان نے بتایا کہ وہاج علی آج کے دور کے سب سے عمدہ اور پسند کیے جانے والے اداکار ہیں جبکہ بلال عباس بھی پاکستان کے ٹاپ کے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، یہ اداکار بہت جذبے اور انرجی سے کام کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فہد مصطفیٰ بہت اچھا انسان اور اس وقت سپر اسٹار ہے جبکہ ہمایوں سعید کبھی بھی کسی کی برائی نہیں کرتے۔