اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس وزیراعظم چیمبر میں ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس موقع پر نواز شریف نے سینیٹ کی سیاسی حکمت عملی سے متعلق خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔
واضح رہے کہ ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور کھیل داس کوہستانی بھی شریک تھے۔



















