Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔

انتخابات ملتوی کروانے کی درخواست اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمیشنر کے پاس جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا، الیکشن ملتوی کیا جائے۔

 صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔

یاد رہے پشاور ہائی کورٹ نے 2 اپریل تک مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لینے کا فیصلہ دیا تھا، اسمبلی اجلاس بلانے کی بجائے اسپیکر نے عدالت سے رجوع کیا، الیکشن کمیشن نے نئے ممبران سے حلف نہ لینے کی صورت میں الیکشن ملتوی ہونے کا عندیا دیا تھا۔

واضح رہے ایوان بالا 96 ارکان پر مشتمل ہوگا، جن میں سے 23 اراکین چار صوبوں اور 4 اسلام آباد سے ہوں گے، ایک صوبے کے لیے مختص کردہ 23 نشستوں میں 14 جنرل نشستیں، 4 خواتین کے لیے، 4 ٹیکنوکریٹس اور ایک اقلیتی رکن کے لیے مختص ہیں۔

متعلقہ خبریں