عید کی چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی ہدایت کے مطابق سرکاری اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات پیر آٹھ اپریل سے شروع ہوں گی اور 15 اپریل کو پیر کے روز ملازمین کام پر واپس آئیں گے۔
کابینہ نے وفاقی حکومت کے لیے عید الفطر کی ایک ہفتے کی چھٹی لازمی قرار دی ہے، پیر 15 اپریل کو کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے نجی اداروں کے ملازمین بھی اسی حکم کی پیروی کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سال یو اے ای میں رمضان 11 مارچ کو شروع ہوا تھا۔



















