پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما طلحہٰ محمود نے آزاد حیثیت میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا انکشاف کیا ہے۔
سینیٹر طلحہٰ محمود نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی جانب سے میرے خلاف ریٹرننگ افسر کو درخواست پر جے یو آئی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام میں تھا اور پارٹی کے کہنے پر سینٹ کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے، اسلم غوری کے کہنے پر سکروٹنی کے لیے پیش ہوا تھا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ میں آزاد حیثیت سے بھی الیکشن لڑ سکتا ہوں، قانون کے مطابق اگر آپ پر کوئی اعتراض آتا ہے تو مقررہ وقت میں ریز کرنا ہوتا ہے، مقررہ تاریخ 26 مارچ تھا جو گزر چکا ہے، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ صرف پارٹی کے امیدوار کو پروپوز نہیں کرتا بلکہ کسی بھی امیدوار کو کر سکتا ہے۔
سینیٹر طلحہٰ محمود نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے لیے نیک خواہشات ہے، 76 سالوں میں میں کوئی پہلا بندہ تو نہیں جس نے جے یو آئی چھوڑی ہو، بے شمار لوگوں نے جے یو آئی چھوڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جماعت کے ساتھ کسی بھی رہنما کے اختلافات ہو سکتے ہیں، اختلافات کے باعث لوگ ایک پارٹی سے دوسری اور دوسری سے تیسری پارٹی میں جاتے رہتے ہیں، زندگی میں کبھی بھی کسی اور پارٹی میں نہیں رہا سوائے جے یو آئی کے۔

















