متحدہ عرب امارات نے پاکستانی طلباء کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمانوں کی تواضع یو اے ای کے روایتی کھانوں سے کی گئی۔ افطار پارٹی میں قونصل جنرل کے صاحبزادوں نے ذاتی دلچسپی لی۔
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دعوت کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور ہم تعلیم کے میدان میں بھی طلباء کے لیے قرض اور دیگر سہولیات متعارف کروائیں گے۔



















