پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی صحت سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
حال ہی میں رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کو اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
رابی پیرزادہ کی ٹیم کی طرف سے پوسٹ میں کیپشن دیا گیا کہ ان کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آج قرآن کلاس نہیں ہوگی ساتھ ہی مداحوں سے ان کی صحت یابی کی دعا کیلئے درخواست بھی کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ آتے ہی مداح ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری میں مختلف تنازعات کا شکار ہونے کے بعد انڈسٹری چھوڑ دی تھی اور وہ اب فلاحی کاموں میں مصروف رہتی ہیں۔
View this post on Instagram




















