Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسد قیصر نے انتہائی اہم اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے انتہائی اہم اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرینڈ اپوزیشن الائنس کی تشکیل کیلئے اپوزیشن کی پانچ جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چیئر مین پی ٹی آئی گوہر علی خان اور قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ شریک ہوئے۔

 اجلاس میں پی کے میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل، ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس،  اسد قیصر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی شرکت کی۔

 دوران اجلاس اپوزیشن اتحاد کی تشکیل سے متعلق امور پر مشاورت ہوئی، اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف عید کے بعد عملی مزاحمتی تحریک چلائیں گی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گرینڈ الائنس کا مقصد آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کو کو قائم کرنا ہے، اس سلسلے میں باضابطہ میٹنگ ہوگی۔

رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ گرینڈ الائنس میں جماعت اسلامی، ایم ڈبلیوایم ،بلوچستان نیشنل پارٹی اور پشتونخواملی عوامی پارٹی شامل ہوگی۔

متعلقہ خبریں