Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراج عقیدت

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر وزیر اعظم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 4 اپریل 1979 کو وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو ایک غیر شفاف عدالتی کارروائی کے ذریعے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی، چوالیس سال بعد سپریم کورٹ نے اس تاریخی غلطی کا ازالہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے اہل خانہ اور کارکنوں کے لئے اس ناقابل تلافی نقصان کا ازالہ محض انسو اور نہ ختم ہونے والا افسوس ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور تمام وابستگان کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں