Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت افسرِ شاہی کا خاتمہ کر کے لبرل معیشت متعارف کرائے، پائیڈ

پاکستان انسٹیٹوٹ برائے معاشی ترقی (پائیڈ) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت معیشت میں افسرِ شاہی کا خاتمہ کر کے لبرل معیشت متعارف کرائے۔

پائیڈ کی رپورٹ کے مطابق اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے پاکستان کی سالانہ آمدن 3.9 کھرب روپے تک بڑھ سکتی ہے، ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں شفافیت سے سالانہ 300 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زراعت سے آمدن 1.7 کھرب روپے حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ اسلام آباد میں سرکاری زمین پر نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے 2.2 کھرب روپے حاصل ہو سکتے ہیں۔

پاکستان انسٹیٹوٹ برائے معاشی ترقی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کو اگلے 5 برس میں 120 ارب ڈالرز کی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہے، رواں سال پاکستان کو 22.8 ارب ڈالرز فنانسگ درکار ہو گی اور اگلے سال پاکستان کو 24.9 ارب ڈالرز کی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہو گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کو مالی سال 2025ء میں 22.2 ارب ڈالرز کی بیرونی فنانسگ کی ضرورت ہو گی، مالی سال 2026ء میں 24.6 ڈالرز اور 2027ء میں پاکستان کو 24.9 ارب ڈالرز کی بیرونی فنانسگ چاہیے۔

متعلقہ خبریں