Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سری دیوی پر بائیوپک نہیں بنانے دوں گا، بونی کپور

معروف بھارتی فلمساز بونی کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ و آنجہانی اداکارہ سری دیوی پر بائیوپک نہیں بنانے دیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی پر بائیوپک بنائی جا رہی ہے اور اس کے لیے تیاری بھی شروع ہوگئی ہے۔

اب حال ہی میں بونی کپور نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری اہلیہ سری دیوی ایک پرائیوٹ شخصیت تھیِں، اُنہوں نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھا لہٰذا اب اُن کی موت کے بعد بھی اُن کی زندگی کو نجی ہی رہنا چاہیے۔

After Sridevi's funeral, Boney Kapoor writes an emotional letter – India TV

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سری دیوی پر کبھی بائیوپک بنے گی کیونکہ میں جب تک میں زندہ ہوں، میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

یاد رہے کہ بونی کپور نے جون 1996 میں بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی سے شادی کی تھی، اس جوڑی کی دو بیٹیاں ہیں، جھانوی کپور اور خوشی کپور۔

Sridevi's Daughters Jhanvi, Khushi Were The Stars At MOM's Trailer Launch.  Here Are Pics

سال 2018 میں سری دیوی دبئی کے ایک ہوٹل کے باتھ ٹب میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔