Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ صبا فیصل کا مریم نواز اور کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرنے کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ وہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اُن کی مرحومہ والدہ کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میں میڈیا میں قدم رکھنے سے پہلے لاہور میں اپنی کپڑوں کی فیکٹری چلا رہی تھی اور میں موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اُن کی مرحومہ والدہ کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میری فیکٹری بہت اچھی چل رہی تھی لیکن جب میں کراچی شفٹ ہوئی تو مجھے مجبوری میں اپنا یہ کاروبار بند کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ میرا کاروبار اچھا چل رہا تھا تو اسی لیے میں نے اسے بند کرنے کے بارے میں چھ ماہ تک سوچا اور پھر استخارے بھی کیے کیونکہ میں اس بڑے فیصلے میں اللہ تعالیٰ کی رضامندی چاہتی تھی۔

اداکارہ صبا فیصل نے بتایا کہ استخارے کے بعد، میں نے اپنی فیکٹری بند کی اور سب کچھ چھوڑ کر کراچی شفٹ ہوگئی تھی، شوبز میں آنے کے بعد مجھے کاروبار بند کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہوا۔