Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بے روز گار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

بے روز گار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم چارٹرڈ آف اکنامی کی بات2018میں بھی کرتے تھے، بیرونی سرمایہ کاری کی خبریں بھی آنا شروع ہوگئیں اور مہنگائی کا انڈیکس نیچے جانا شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 کروڑ کی آباد میں70فیصد یوتھ ہے، 70فیصد کا مطلب17کروڑ نوجوان ہیں، یوتھ کی اتنی بڑی تعداد پوری دنیا میں کہیں نظرنہیں آتی، پاکستان کو ترقی دینی ہے تو یوتھ کو پلیٹ فارم دینا ہوگا۔

رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بچوں کو اعتماد دینا ہوگا، تعلیم، اسپورٹس، آئی ٹی، اسکلز کے میدان میں نوجوانوں نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، شہبازشریف اور ن لیگ کا فوکس بھی یوتھ امپاورمنٹ پر رہا ہے۔

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے یوتھ پروگرام کا چیئرمین بنایا، ہم یوتھ لون پروگرام لے کر آئیں گے، اس سال یوتھ لون پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرنے جا رہے ہیں، جب تک یوتھ پراعتماد نہیں کرینگے ترقی نہیں کر سکتے۔

رانا مشہود نے کہا کہ آئی ٹی پاکستان کا گروتھ انجن ہے، وزیراعظم نے فرمایا آئی ٹی انڈسٹری کو 15سے 20بلین ڈالرتک لیکر جانا ہے، ای روزگار کا دائرہ کار مزید بڑھایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں