Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا اپنی آواز کی ریکارڈنگ آپ کو کان بند کرنے پر مجبور کر دیتی ہے؟

بیشتر افراد کو اپنی ریکارڈڈ آواز پسند نہیں آتی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا ہوتا کیوں ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

مختلف حلقوں کے مطابق ہم جب بات کرتے ہوئے تو اپنی آواز سنتے ہیں تو وہ آواز باہر سے ہوا اور اندرونی طور پر ہڈیوں کے ذریعے کانوں تک منتقل ہوتی ہے۔

فریکوئنسیز کے اس امتزاج کے باعث وہ آواز ہمیں زیادہ اچھی محسوس ہوتی ہے۔

مگر جب ہم اپنی ریکارڈڈ آواز سنتے ہیں تو وہ صرف ہوا سے گزر کر کانوں تک پہنچتی ہے اور ہڈیوں والی فریکوئنسیز موجود نہیں ہوتی، جس کے باعث وہ ہمیں اجنبی اور بری محسوس ہوتی ہے۔

اپنی آواز کو ناپسند کرنے کی ایک اور وجہ بھی ہے۔

وہ آپ کو بالکل نئی محسوس ہوتی ہے یعنی ہماری توقعات سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔

چونکہ آپ کی آواز منفرد ہوتی ہے اور شناخت کا ایک اہم جز بھی ہے تو توقعات کے برعکس محسوس ہونے سے ذہنی دھچکا لگتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ لوگوں کا اپنی آواز کے بارے میں جو ذہنی تاثر ہوتا ہے وہ ریکارڈڈ آواز سے مختلف ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ریکارڈنگ سن کر ہمیں اپنی آواز زیادہ پسند نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنی ریکارڈڈ آواز مختلف محسوس ہوتی ہے مگر وقت کے ساتھ وہ اسے قبول بھی کرلیتے ہیں اور ناپسندیدگی گھٹ جاتی ہے۔