Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بشام میں چینی انجینئرز پر حملے سے متعلق پولیس کی دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال

بشام میں چینی انجنیئرز پر حملہ سے متعلق پولیس نے دوسری رپورٹ وفاق کو اراسال کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی جانچ کی بنیاد پر چینیوں کو لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف نہیں لگتی، ہلاک ہونے والے چینی باشندوں میں ایک خاتون انجنیئر بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ کی فضائی تصویر بھی حاصل کرلی گئی، تھانا بشام تقریباً 6 کلومیٹر جبکہ داسو ڈیم 77 کلومیٹر جائے وقوعہ سے دور ہے، تباہ ہونے والی بس دوسری بس سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خودکش دھماکے سے بس 300 فٹ گہرائی میں جاگری، چیبی قافلے میں شامل تمام بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے،  خودکش بمبار کے زیر استعمال گاڑی کے ٹکرے حاصل کیے گیے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں