Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہداء کو قوم کا سلام، سانحہ گیاری کو 12 سال مکمل

اسلام آباد: گیاری کے شہداء کو قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے، سیاچن کے سانحہ گیاری کو 12 سال مکمل ہوگئے لیکن قدرتی آفت کے نیتجے میں شہید ہونے والوں کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

7 اپریل 2012 کو بڑا برفانی تودہ سیاچین گلیشیئر میں فوجی یونٹ پر آ گرا، سانحے میں این ایل آئی بٹالین ہیڈ کوارٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ وہاں موجود افراد میں سے کسی کو بھی زندہ نہیں نکالا جاسکا۔

فوجی یونٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 129 فوجی جوان شہید ہوئے تھے، غیر ملکی ریسکیو ٹیمز نے مشن کو ناممکن قرار دے دیا تھا لیکن پاک آرمی بالخصوص انجینئرز کور نے  ریسکیو آپریشن میں بڑی دل جوئی اور جوان مردی سے اس مشن کو پایا تکمیل تک پہنچایا۔

شہداء کی یاد میں یادگار شہداء سیاچن کی بلند و بالا چوٹی پر نصب کی گئی، آج پوری قوم گیاری سیکٹر کے شہداء کو خراج عقیدت  پیش کرتی ہے، شہداء گیاری کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

متعلقہ خبریں