Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو ہوگا

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس میں کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو،سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار کمپلیکس کی عمارت میں ہوگا۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے، اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی جس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عید الفطر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے تھے۔

محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جب کہ ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی اور غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سےزائد ہوگا۔

متعلقہ خبریں