Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان،عالم اسلام کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی حکام کی جانب سے اپنے اور وفد کے پُرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی کابینہ کے ارکان بشمول اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطاء اللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں