بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں اپنے کرائے کے گھر کے بارے میں بات کی جہاں وہ بچپن میں رہتے تھے اور اپنے والد کے ساتھ ان کی پیاری یادیں ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اکشے کمار نے ڈان باسکو پبلک اسکول اور ممبئی میں اپنے بچپن کے بارے میں بات کی اور کہا کہ وہ جلد ہی اپنا پرانہ کرائے کا گھر خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
دوران انٹرویو اداکار سے سوال کیاوہ ڈان باسکو اسکول کا دورہ کرتے ہوئے کیسا محسوس کرتے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ، مجھے معلوم نہیں کیا نفسیات ہے لیکن مجھے اچھا لگتا ہے وہاں جانا۔ مجھے اچھا لگتا ہے میرے پرانے گھر میں جانا۔ ہمارا پرانہ گھر کرایہ پر تھا، ہم 500 روپے کرایہ دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تو ابھی سنا ہے وہ عمارت ٹوٹ رہی ہے۔ تو میں اسے بولا ہوا ہے کے مجھے تیسرا مالا خریدنا ہے کیونکہ میں وہاں رہتا تھا۔ دو بیڈروم کا فلیٹ ہے، بن رہا ہے۔ ان کو بولا ہوا ہے کہ میں خریدنا چاہتا ہوں۔
اپنی پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے اکشے کمار کا کہنا تھا کہ مجھے آج بھی یاد ہے جب ڈیڈی 9-6 کام پر جاتے تھے ، وہ واپس آتے تھے، میں اور میری بہن کھڑکی پر کھڑے دیکھتے تھے کہ ڈیڈے واپس آئے ہیں اور وہ منظر میرے دماغ سے نہیں جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں واقعی ان سب یادیوں سے جڑا رہنا چاہتا ہوں کیونکہ یہ سب کچھ وہ ہے جہاں سے میرا تعلق ہے۔




















