Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا 

محکمہ موسمیات نے ملک میں 9 اپریل کو شوال کا چاند نظرآنے کا امکان ظاہر کردیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ ترمقامات پرکل مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، ملک کے شمالی علاقوں میں کل مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نئے چاند کی  پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بجکر 21 منٹ پر ہوسکتی ہے لہذا ملک میں 9 اپریل کو چاند نظرآنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی، غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا، پاکستان میں عیدالفطر10 اپریل بروز بدھ کو ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل سعودی میڈیا کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ سعودی عرب میں شوال کاچاند نظرنہیں آیا، سعودی عرب میں عید 10 اپریل کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں