Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دھنش، ایشوریہ رجنی کانت نے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی

جنوبی ہند کے اداکار و ہدایت کار دھنش اور ان کی اہلیہ ایشوریا رجنی کانت نے مبینہ طور پر دو سال کی علیحدگی کے بعد باہمی طلاق کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

اس حوالے سے جاری ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق، اداکار-ہدایتکار دھنش اور ہدایت کار-گلوکار ایشوریا رجنی کانت نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ بیان میں علیحدگی کا اعلان کرنے کے تقریباً دو سال بعد، چنئی کی فیملی کورٹ میں باہمی طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہدرخواست سیکشن 13 بی کے تحت دائر کی گئی ہے جو کہ باہمی رضامندی کے تحت طلاق کا حق ہے، جب کہ ان کے کیس کی جلد سماعت متوقع ہے۔

خیال رہے کہ وینکٹیش پربھو، عرف دھنش، اور ایشوریا، سنیما لیجنڈ رجنی کانت کی بڑی بیٹی، 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

انہوں نے جنوری 2022 میں اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک نوٹ بھی شیئر کیا تھا، جس میں لکھا گیا تھا، 18 سال ایک دوست، جوڑے، والدین اور ایک دوسرے کے خیر خواہ کے طور پر۔ یہ سفر ترقی، افہام و تفہیم، ایڈجسٹ اور موافقت کا رہا ہے۔ آج ہم ایک ایسی جگہ پر کھڑے ہیں جہاں ہمارے راستے الگ ہیں۔