Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آریان خان کی پہلی سیریز اسٹارڈم کی شوٹنگ مکمل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی پہلی ویب سیریز اسٹارڈم کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کے اپنی پہلی ویب سیریز کے ساتھ ہدایت کاری میں قدم رکھنے کے اعلان نے مداحوں اور انڈسٹری کے افراد میں کافی جوش و خروش پیدا کردیا تھا۔

اس حوالے سے ایک حالیہ اپ ڈیٹ میں، یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکار نے سیریز کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے جس میں اداکار بوبی دیول بھی شامل ہیں۔

 قریبی ذرائع نے بتایا ہے بوبی سر نے پچھلے ماہ شوٹنگ مکمل کرلی تھی اور اب وہ اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں اور وہ جلد ہی سیریز کے لیے ڈبنگ شروع کریں گے۔

اسٹارڈم ایک جدید ڈرامہ ہے جو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری​ کی گلیمرس دنیا کو قریب سے دیکھاتا ہے۔ یہ سیریز شہرت، کامیابی اور اسٹار بننے کی شدید خواہش کے اتار چڑھاؤ کے بارے میں ایک دلچسپ کہانی سناتی ہے۔