پاکستان چھوڑ کر بھارت جانے والی سیما حیدر سے متعلق افسوسناک خبر آگئی ہے۔
پاکستان چھوڑ کر بھارت جانے والی سیما حیدر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انکی آنکھ سوجی ہوئی اور ہونٹ زخمی ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ خیال کیا جارہا ہے کہ سیما حیدر پر ان کے انڈین شوہر سچن مینا نے تشدد کیا ہے۔

دوسری جانب سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ نے ویڈیو کو فیک قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی یوٹیوبرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے سیما حیدر کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر ڈالی ہے۔
اس ویڈیو کی پولیس نے بھی تحقیقات کیں اور بعد میں اسے ’فیک‘ قراردیتے ہوئے کہا کہ سیما حیدر کو گھریلو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔
بعدازاں سیما حیدر نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میرے شوہر سچن اور میرے درمیان سب کچھ بالکل ٹھیک ہے۔ ہماری پوری فیملی پر امن طریقے سے خوشی خوشی رہ رہی ہے۔ میں انڈیا میں ہوں۔ میں اترپردیش میں ہوں۔




















