Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم کی افواج پاکستان کے سربراہان کو عید الفطر کی مبارکباد

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

وزیرِ اعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفز آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربرہ ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو ٹیلیفون پر عید کی مبارکباد دی۔.

وزیراعظم شہبازشریف کورونا کا شکار، جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل | Khabrain  Group Pakistan

وزیر اعظم نے پاک افواج کے سربراہان کو کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم سرحدوں پر اپنے وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے.

ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے سربراہان کی پیشہ ورانہ قیادت میں ہمارے جوان وطن کے دشمنوں اور دھشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں.

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے مزید کہا کہ عید الفطر کے موقع پر پوری قوم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے.

متعلقہ خبریں